Friday, 11 October 2013

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا

ایک روز حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت #علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف فرما تھے حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ نے ایک صاف و روشن طشت میں نہایت اعلٰی درجہ کا شہد آپ #صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں پیش ۔۔
کیا ۔۔ شہد میں ایک بال تھا ۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بال کو دیکہ کر فرمایا۔۔۔۔۔۔
یہ طشت شہد اور اس مین نظر آنے والا بال اسرار و معارف کے آئینہ دار ہیں ۔۔۔۔ ارشاد فرمایا
کیا آپ بتا سکتے ہیں ۔۔۔ کہ وہ اسرار و معارف کیا ہیں ؟۔۔۔۔۔

حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا

#مہمان طشت سے زیادہ روشن ہے ۔۔۔۔ مہمان کی خدمت شہد سے زیادہ لزت رکھتی ہے ۔۔۔۔۔ مگر مہمان کی خوشنودی اور #دل نوازی کا حصول بال سے بھی زیادہ باریک تر ہے ۔۔۔

حضرت #فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا

یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عورت کی حیاء اس طشت سے زیادہ روشن ہے ۔۔۔۔ اس کے چہرے پر نقاب اور چادر شہد سے بڑھ شیریں ہے ۔۔۔۔۔ اور نگاہ نا محرم سے بچنا بال سے زیادہ باریک تر ہے۔۔۔۔

حضرت #محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا

معرفت الٰہی اس طشت سے زیادہ منور ہے ۔۔۔۔معرف الٰہی سے آگاہی شہد سے زیادہ شیریں ہے ۔۔۔ اور اسے اپنے دل میں رکھنا بال سے باریک تر ہے۔۔۔۔۔

(ماخوذ: کنزالمعارف)

No comments:

Post a Comment