Friday, 11 October 2013

نصیحت انانہ ، منانہ، كنانہ، حنانہ، حداقہ، براقہ اور شداقہ

 ایک #عرب دانا نے اپنے بیٹوں کو #نصیحت کی کہ 7 قسم کی عورتوں سے کبھی #شادی نہ کرنا، خواہ وہ حسن و جمال اور مال و دولت میں بے مثال ہی کیوں نہ ہوں

#انانہ ، #منانہ، #كنانہ، #حنانہ، #حداقہ، #براقہ اور #شداقہ

1) انانہ - وہ عورت جو ہر وقت سر پر پٹی باندھے رکھے، کیوں کہ شکوہ و شکایت ہی ہمیشہ اس کا معمول ہو گاـ

2) منانہ - وہ عورت جو ہر وقت مرد پر احسان ہی جتاتی رہے کہ میں نے تیرے ساتھ یہ یہ احسان کیا اور تجھ سے تو مجھے کچھ حاصل نہیں ہوا

3) کنانہ - وہ عورت جو ہمیشہ ماضی کو یاد کرے فلاں وقت میں میرے پاس یہ تھا وہ تھا

4) حنانہ - وہ عورت جو ہر وقت اپنے سابقہ خاوند کو ہی یاد کرتی رہے اور کہے کہ وہ تو بڑا اچھا تھا مگر تم ویسے نہیں ہو

5) حداقہ - وہ عورت جو خاوند سے ہر وقت فرمائش ہی کرتی رہے، جو چیز بھی دیکھے اس کی طلبگار ہو جائے

6) براقہ - وہ عورت جو ہر وقت اپنی چمک دمک میں ہی لگی رہے

7) شداقہ - وہ عورت جو تیز زبان ہو اور ہر وقت باتیں بنانا ہی اس کا کام ہو

No comments:

Post a Comment