Friday, 11 October 2013

QURABNI KI DUA OUR TARIKA




دوستو قربانی کے حوالے سے آپ سب کی توجہ کچھ اہم باتوں کی طرف دلوانی ہے ، جن کی طرف دھیان دینا ہمارا انسانی اور اخلاقی فرض بھی ہے !!!

مناسب داموں پر اچھے جانور کا مل جانا جہاں خوشی کا باعث ہے وہیں ماہر قصائی کا مل جانا بھی کسی انعام سے کم نہیں ہے !
بقر عید پر قصائیوں کا تو جیسے قحط پڑ جاتا ہے ، ایسے میں کئی اناڑی بھائی (جنہوں نے اپنے گھر میں کبھی مرغی ذبح نہیں کی ہوتی) پیسے کمانے کے لالچ میں ہاتھ میں چھرا اٹھائے قصائی بن بیٹھتے ہیں ، اور قربانی کرنے والے حضرات ان کا ملنا غنیمت سمجھتے ہیں، ایسے نقلی قصائی کے ہاتھوں جانور کو اذیت دلوا کر گنہگار نہ بنیں پلیز (نیٹ پر موجود بیشمار ویڈیوز میں ایسے مناظر دیکھنے کو ملیں گے )

خدارا جانور کو اذیت نہ دیں ، یاد رکھیں کہ قربانی کے جانور ذبح کرنے کا طریقہ اسلام میں واضح طور پر بتا دیا گیا ہے جن پر عمل کرنا بہت ضروری ہے ، قربانی کی دعا کے ساتھ خاص طور پر چھری کا تیز دھار ہونا بہت ضروری ہے ، کند چاقو چھریاں بلکل نہ استعمال کریں نہ ہی ایک جانور کو دوسرے کے سامنے ذبح کریں

اس بارے میں صحیح مسلم کی ایک حدیث شریف میں بھی واضح حکم ہے کہ جب تُم لوگ ذبح کرو تو ذبح کیے جانے والے پر مہربانی کرتے ہوئے ذبح کرو ، اور (وہ اِس طرح کہ )ذبح کرنے والا اپنی چُھری (چاقو وغیرہ) تیز کر لے تا کہ ذبح ہونے والے (جانور) کے لیے آسانی رہے)
(حوالہ :صحیح مُسلم / حدیث ١٩٥٥/کتاب الصید و الذبائح و مایؤکل من الحیوان /باب ١١)

ایک اور اہم بات یہ کہ براہ مہربانی قربانی کے بعد جانور کی آلائش وغیرہ کو ٹھیک طریقے سے ٹھکانے لگائیں تاکہ گلی محلے میں تعفن نہ پھیلے ، اب اتنا تو آپ جانتے ہی ہیں کہ گندگی بیماریاں پھیلانے کا سبب بھی بنتی ہے !

دوستو اس بات کو جتنے زیادہ لوگوں تک پہنچاآئیں گے ، اتنی نیکیاں آپ کے حصے میں آئیں گی اور آپ صدقہء جاریہ کے حقدار بھی بن جائیں گے !!!

الله تعالیٰ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے. آمین الٰھی آمین


No comments:

Post a Comment